18 فروری ، 2013
اسلام آباد … گوادر بندرگاہ کا انتظام چین کی کمپنی کو منتقل کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے کے مطابق گوادر پورٹ پاکستانکی ملکیت رہے گی۔ پاکستان کی نو تعمیر شدہ گوادر بندرگاہ کا انتظام چین کی کمپنی کو منتقل کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ، چینی کمپنی گوادر میں فری اکنامک زون قائم کرے گی۔ معاہدے کے مطابق چین کی کمپنی اب مکمل طور پر گوادر پورٹ کا انتظام سنبھالے گے تاہم بندرگاہ پاکستان کی ملکیت رہے گی ۔ معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ چین کی کمپنی گوادر سے رتو ڈیرو تک سڑک تعمیر کرے گی۔