پاکستان
28 فروری ، 2012

بونیر:دھماکہ خیز مواد رکھنے پر ملزموں کو پانچ پانچ سال قید

بونیر…بونیر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج صاحبزادہ خورشید نے مقدمے کی سماعت کی۔ ملزمان شامیر اور شیر افضل کو 2010 میں تھانہ ڈگر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اور ان کے قبضے سے دھماکا خیز موار برآمد کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ پانچ سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی۔

مزید خبریں :