Time 19 ستمبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رججان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1539 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82 ہزار پر دیکھا گیا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 82 ہزار ہوا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 997 پوائنٹس اضافے سے 81 ہزار 459 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 82 ہزار 3 رہی۔ بازار میں 45 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 18 ارب 61 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے اضافے سے 10665 ارب روپے ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 461 پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اس سے قبل سب سے زیادہ حد جولائی میں 81939 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔


مزید خبریں :