Time 19 ستمبر ، 2024
کاروبار

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
فوٹو: فائل

کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

آج انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے کمی کے بعد  277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر 9 اپریل 2024 کے بعد 278 روپے کی سطح سےنیچے بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہواتھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280 روپے 70 پیسے برقرار ہے۔

مزید خبریں :