19 ستمبر ، 2024
تاریخ کی کامیاب ترین پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں نمائش کی خبر سے بھارتی انتہا پسند آگ بگولا ہوگئے ہیں اور فلم کی ریلیز رکوانےکے لیے دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔
ہندو انتہاپسند جماعت نو نریمان سینا نے دھمکی دی ہے کہ بھارت میں پاکستانی فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ فواد خان، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی اداکاری سے سجی دی لیجنڈ آف مولا جٹ 2 اکتوبر سے بھارتی باکس آفس پر ریلیز کی جائے گی۔
2022 میں ریلیز ہونے والی فلم 1979 کی کلاسک مولا جٹ کی ری میک ہے۔