Time 20 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

ڈاکٹر نے پسندیدہ اداکار جونئیر این ٹی آر کی فلم دکھا کر خاتون کے دماغ سے رسولی نکال دی

ڈاکٹر نے پسندیدہ اداکار جونئیر این ٹی آر کی فلم دکھا کر خاتون کے دماغ سے رسولی نکال دی
55 سالہ خاتون اننت لکشمی کا آپریشن سرکاری اسپتال میں کیا گیا، جو ٹانگ سن رہنے اور سر درد کی شکایت کے ساتھ اسپتال آئی تھی/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت: ریاست آندھرا پردیش میں ڈاکٹرز نے خاتون کو پسندیدہ اداکار کی  فلم دکھا کر دماغ کی کامیاب سرجری کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے awake craniotomyکی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے مریضہ کا آپریشن کیا۔

awake craniotomy ایک ایسی تکنیک ہے جس کے تحت مریض کو بے ہوش نہیں کیا جاتا بلکہ وہ جاگ رہا ہوتا ہے اور اسی دوران آپریشن کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 55 سالہ خاتون اننت لکشمی کا آپریشن سرکاری اسپتال میں کیا گیا، جو ٹانگ سن رہنے اور سر درد کی شکایت کے ساتھ اسپتال آئی تھی اور دوران تشخیص معلوم ہوا کہ خاتون کے سر میں  2.7 سے 3.3 سینٹی میٹر کی رسولی ہے۔

خاتون کو  پرسکون رکھنے کے لیے ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کو تامل انڈسٹری کے سپر ہٹ ہیرو جونئیر این ٹی آر کی پسندیدہ فلم دکھائی گئی۔

 اس دوران ڈاکٹرز نے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل مشکل سرجری کرتے ہوئے خاتون کے دماغ سے رسولی نکال کر کامیاب آپریشن کیا اور 5 دن نگرانی میں رکھنے کے بعد خاتون کو گھر روانہ کردیا گیا۔

مزید خبریں :