Time 20 ستمبر ، 2024
دنیا

بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کر لیا گیا، کرپٹو کرنسی کے اشتہارات آویزاں

بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کر لیا گیا، کرپٹو کرنسی کے اشتہارات آویزاں
ہیکرز نے چینل ہیک کرکے اس پر ایک امریکی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والی کرپٹو کرنسی کا اشتہار لگا دیا/ فوٹو: بھارتی میڈیا

نئی دہلی: ہیکرز نے بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کرکے اس پر کرپٹو کرنسی کا اشتہار لگا دیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے سپریم کورٹ آف انڈیا کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک کرکے  اس پر ایک امریکی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والی کرپٹو کرنسی کا اشتہار لگا دیا۔ 

خبر کے مطابق ہیک ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست (لائیو) دکھائے جانے والی عدالتی کارروائی اچانک رک گئی اور کچھ دیر بعد ایک ویڈیو چلنے لگی جس میں امریکی کرپٹو کمپنی کا نام اور کرنسی کا اشتہار تھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ چینل ہیک ہونے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور فی الحال عدالت کی ویب سائٹ سے چینل کا لنک ہٹا دیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :