Time 21 ستمبر ، 2024
صحت و سائنس

کراچی میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ، 38 ماہ کی بچی مفلوج ہوگئی

کراچی میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان ای او سی کے مطابق 38 ماہ کی بچی کے اہل خانہ حال ہی میں وزیرستان سے کیماڑی منتقل ہوئے، سندھ میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد چار ہوگئی اور ملک میں 21 ہوگئی۔

ترجمان نے بتایاکہ  بچی پولیو سے مفلوج ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ نے اس کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ بنیادی عوامل کا پتہ لگایا جا سکے۔ اس سے پہلے 2024 میں سندھ میں شکارپور، کراچی کا ضلع کیماڑی اور حیدرآباد سے پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے اس کے علاوہ قلعہ عبداللہ، بلوچستان اور مہمند، خیبر پختونخوا کے دو بچوں میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔

کراچی میں ستمبر 2023 سے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس مسلسل مل رہا ہے۔

مزید خبریں :