18 فروری ، 2013
لاہور…پاکستان عوامی تحریک نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں ہونے والاجلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک خیبر پختون خوا کے صدر خالد درانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ 24فروری کو پشاور میں جلسہ ہونا تھا، جس سے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے خطاب کرنا تھا۔ تاہم سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پشاور کا یہ جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ خالد درانی کے مطابق خیبر پختون خوا میں جلسے کیلئے پشاور کے بجائے دوسرے شہر کے تعین پر غور کیا جا رہا ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔