Time 22 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اُن مردوں پر حیرت ہوتی ہے جو اپنی بیویوں کو تنگ لباس پہنا کر گھر سے نکلتے ہیں: ثنا خان

اُن مردوں پر حیرت ہوتی ہے جو اپنی بیویوں کو تنگ لباس پہنا کر گھر سے نکلتے ہیں: ثنا خان
2019 میں جب میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کرنے کا فیصلہ کیا تو اُس وقت مجھے احساس ہوا تھا کہ میں اپنے بولڈ لباس اور ڈانس کی وجہ سے نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہوں: اداکارہ کی گفتگو__فوٹو: اسکرین گریب/پوڈکاسٹ

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے ان تمام مردوں پر تنقید کی ہے جو اپنی خواتین کو بولڈ لباس پہناتے ہیں۔

حال ہی میں ثنا خان نے بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہب کی جانب آنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

سابقہ اداکارہ نے کہا 'ہر مرد چاہتا ہے کہ اس کی عورت باحیا ہو اور ڈھکے چھپے کپڑے پہنے، ہر انسان کو اچھا لگتا ہے کہ اس کی بیوی موڈیسٹ رہے، کبھی میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں تو عجیب لگتا ہے کہ کیسے اپنی بیویوں کو چھوٹے چھوٹے کپڑے پہنا کر گھر سے باہر لے جاتے ہیں'۔

ثنا خان نے کہا 'ایسے مرد اس بات پر فخر بھی محسوس کر رہے ہوتے ہیں  اور کہتے ہیں کہ ان کی بیوی اچھی لگ رہی ہے، آپ اپنی بیوی کو بولڈ لباس میں باہر لے کر جائیں اور ایک راہ چلتا مرد آپ کی بیوی کو دیکھ کر نامناسب جملے کہے تو کیا یہ آپ کے لیے فخر کا مقام ہوگا؟'

انہوں نے کہا کہ مردوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی بیوی ان کی عزت ہے، انہیں ایسے لباس پہنائے جائیں جس میں آپ دونوں کی عزت قائم رہے۔

اداکارہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں جب میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تو اُس وقت مجھے احساس ہوا تھا کہ میں اپنے بولڈ لباس اور ڈانس کی وجہ سے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں،گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

مزید خبریں :