Time 22 ستمبر ، 2024
پاکستان

سرکاری و نجی میڈیکل کالجز و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ میں بدانتظامی، کراچی میں پرچہ لیک ہونیکی شکایت

سرکاری و نجی میڈیکل کالجز و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ میں بدانتظامی، کراچی میں پرچہ لیک ہونیکی شکایت
 ایک لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار 18ہزار سے زائد نشستوں کے لیے امتحان دے رہے ہیں۔ فوٹو فائل

ملک بھر میں آج سرکاری و نجی میڈیکل و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کاسلسلہ جاری ہے جہاں بدانتظامی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور  پشاور سمیت ملک بھر کے سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ جاری ہیں۔

ملک بھر میں ایک لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار 18ہزار سے زائد نشستوں کے لیے امتحان دے رہے ہیں جبکہ اس دوران مختلف جگہوں پر بدانتظامی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ مبینہ طورپر شروع ہونے سے پہلے ہی لیک ہوگیا،  پرچہ رات 12 بجے لیک ہوا، جس پر  ڈاؤ یونیورسٹی و اسپتال کی انتظامیہ نے وائرل پیپر کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری ڈاؤ یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے، سندھ بھر سے تقریباً 38 ہزار 700 امیدوار حصہ لیں گے، جن میں سے 13 ہزار  بچے کراچی سے ہیں۔

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :