19 فروری ، 2013
کراچی…سندھ اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج آگئے۔ٹھٹھہ اور دادو میں پیپلز پارٹی نے میدان ماراجبکہ وہاڑی میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔ ٹھٹھہ میں پی ایس 84 پر پیپلزپارٹی کے صادق علی میمن نے 52530 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور آزاد امیدوار حسن جاکھروکو شکست سے دوچارکیا۔ دادومیں پی ایس 73 پر پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ 50381 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارحبیب اللہ رند کو 16216 ووٹ ملے۔ دوسری جانب وہاڑی میں آزاد امیدوار جہانزیب کھچی نے 35478ووٹ لیکرفتح پائی۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے عمران کھچی 18481ووٹ حاصل کرسکے۔