19 فروری ، 2013
کوئٹہ… قمبرانی کے علاقے کلی باریزئی میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کوحراست میں بھی لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔