Time 23 ستمبر ، 2024
دنیا

اسرائیلی جنگی طیاروں کے صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں کے صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے
 اسرائیل کی جانب سے آج ہونے والا حملہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ تھا، عرب میڈیا/ فوٹو: الجزیرہ

بیروت: گزشتہ روز حزب اللہ کی جانب سے ساحلی شہر حیفا پر ہونے والے حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے آج لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے  کیے جس میں حزب اللہ کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پیر کو علی الصبح لبنان کے مختلف علاقوں پر لڑاکا طیاروں سے شدید بمباری کی جس کے نتیجے  میں ایک لبنانی شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے آج ہونے والا حملہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کا سب سے  بڑا فضائی حملہ تھا جس میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصے پر  ایک وقت میں حملہ کیا۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے لبنانی عوام کو حزب اللہ کی پوسٹوں سے دور رہنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’خطرات ختم کرنے‘ تک جاری رہیں گے۔

دوسری جانب جنگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر چین نے اسرائیل اور لبنان میں رہنے والے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دونوں ممالک چھوڑ کر باہر نکلیں۔ 


مزید خبریں :