Geo News
Geo News

پاکستان
19 فروری ، 2013

کوئٹہ : قمبرانی ،کلی بادینی میں ایف سی کا آپریشن ،4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ : قمبرانی ،کلی بادینی میں ایف سی کا آپریشن ،4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے قمبرانی ،کلی بادینی میں فرنئٹیر کورکے سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کئی افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔کوئٹہ کے علاقے قمبرانی کلی بادینی میں ایف سی نے سرچ آپریشن کیا۔ ایف سی کمانڈنٹ کرنل مقبول شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ دہشتگرد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک مبینہ خود کش حملہ آور سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے۔ ملزمان سے ایک خود کش جیکٹ ،ایس ایم جی، ڈینونیٹراور بارودی مواد ملا ہے۔

مزید خبریں :