Time 24 ستمبر ، 2024
کھیل

قتل کے مقدمے میں نامزد سابق کپتان شکیب الحسن کو ہوم سیریز کھیلنے کیلئے گرین سگنل مل گیا

قتل کے مقدمے میں نامزد سابق کپتان شکیب الحسن کو ہوم سیریز کھیلنے کیلئے گرین سگنل مل گیا
شکیب الحسن قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں جس کے بعد شکیب وطن واپس نہیں گئے تھے/ فائل فوٹو

ڈھاکا: بنگلادیش ٹیم کے سابق کپتان  شکیب الحسن کو  جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا۔

شکیب الحسن  قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں جس کے بعد شکیب  وطن واپس نہیں گئے تھے، وہ پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد انگلینڈ گئے تھے اور پھر بھارت  میں ٹیم کو جوائن کیا۔

شکیب الحسن کے ہوم سیریز کھیلنے کے حوالے سے سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ آپریشنز شہریار نفیس نے کہا کہ شکیب الحسن کے بنگلا دیش میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں، حکومت کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ کسی کو غیر منصفانہ طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انجری یا فارم کی وجہ سے منتخب نہ ہونا الگ چیز ہے، ویسے ان کے کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ،حکومتی لاء ایڈ وائزر شکیب الحسن کے وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اکتوبر میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے، بنگلا دیش جنوبی افریقا کے خلاف  پہلا ٹیسٹ 21 اور دوسرا ٹیسٹ 29 اکتوبر سے شیڈولڈ ہے۔

مزید خبریں :