Time 24 ستمبر ، 2024
کھیل

ساف ویمن چیمپئن شپ : پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے ممکنہ اسکواڈ کا اعلان

ساف ویمن چیمپئن شپ : پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے ممکنہ اسکواڈ کا اعلان
ساف ویمن چیمپئن شپ اکتوبر کے وسط میں نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم 17 اکتوبر کو بھارت اور 20 اکتوبر کو بنگلا دیش سے مد مقابل ہوگی/ فائل فوٹو

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ساف ویمن چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لیے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

ساف ویمن چیمپئن شپ اکتوبر کے وسط میں نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم 17 اکتوبر کو بھارت اور 20 اکتوبر کو بنگلا دیش سے مد مقابل ہوگی۔

کیمپ کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں 3گول کیپرز نشا اشرف، مافیہ پروین اور رومیسہ خان شامل ہیں جب کہ ڈیفینڈرز میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان اور نزالیہ صدیقی کو مدعو کیا گیا ہے۔ 

نادیہ خان انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد قومی اسکواڈ میں واپسی کررہی ہیں۔ 

صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر، مہرین خان اور خدیجہ ولی بھی کیمپ میں شامل ہیں، مڈ فیلڈ میں سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثنا مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری کو شامل کیا گیا ہے۔

 فارورڈز میں نادیہ خان، زہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان، ایمان مصطفیٰ اور عالیہ صادق کو بھی منتخب کیا گیا ہے، ذوالفیا نذیر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے جب کہ علیزا صابر امتحانات کے باعث کیمپ میں شامل نہیں ہوں گی۔

 پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ستمبر 2023 کے بعد پہلی بار کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے جس سے کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر ثابت کرنے کا موقع ہوگا جب کہ ایونٹ کے لیے کیمپ یکم اکتوبر سے اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

مزید خبریں :