24 ستمبر ، 2024
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر خرم شہزاد فٹ ہیں اور وہ انگلینڈ کے خلاف سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے، خرم شہزاد کو انگلینڈ سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے چیمپئنز کپ نہیں کھلایا گیا، ان کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔
خرم شہزاد کو بنگلا دیش کےخلاف دوسر ے ٹیسٹ میں انجری ہوئی تھی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر عامر جمال کو بھی سلیکشن کے لیے زیر غور لایا جائے، عامر جمال بھی فٹنس کا معیار حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے بھی دو میچز کھیلے۔
عامر جمال فٹنس مسائل کی وجہ سے بنگلا دیش کےخلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے، انہیں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے دوران انجری ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کرےگی جب کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔
انگلینڈ اور پاکستان کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔