Time 25 ستمبر ، 2024
کھیل

شاداب کو کس نامور ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

شاداب کو کس نامور ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
شاداب خان میرا کرش تھے ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی : ٹک ٹاکر کی شو میں گفتگو/فوٹوفائل 

پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی  آل راؤنڈر شاداب خان ان سے بات کیا کرتے تھے اور میں نے خود شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران شاہ تاج خان نے  میزبان متھیرا کے سوال پر بتایا کہ’ شاداب خان میرا کرش تھے اور ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی، اگر آپ کا کرش کسی اور سے شادی کرلے تو ایسے ہی ہوتا ہے‘۔

شاہ تاج نے بتایا کہ’ میں نے خود شاداب کو باضابطہ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی، کوئی بھی انسان شادی کی پیشکش کا دعویٰ ایسے ہی نہیں کر سکتا‘۔

ٹک ٹاکر نے دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ شاداب مجھ سے وینش موڈ پر لگا کر بات کرتے تھے‘، شاداب کی شادی کے بعد میں نے کہا کہ ’لعنت ہو شاداب تم پر تم نے شادی کرلی‘۔

یاد رہے کہ ماضی میں شاہ تاج شاداب کی فین رہ چکی ہیں لیکن ثقلین مشتاق کی بیٹی سے  شادی کے بعد شاہ تاج نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں شاہ تاج نے شاداب خان  پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی تھی جس کے بعد شاہ تاج کو  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :