Time 25 ستمبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے: رؤف حسن

پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے: رؤف حسن
کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کردیے— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر قرار دے دی۔

ایک انٹرویو میں رؤف حسن کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ بات چیت کیلئے ہم پہلے بھی تیار تھے، آج بھی ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کردیے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

مزید خبریں :