Time 25 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’عمران خان نہیں چاہتے چانسلر بنیں، آکسفورڈ نے خود انکو چانسلر کیلئے منتخب کیا‘، حریم شاہ

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں حریم شاہ کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر نہیں بن سکی جب آپ پی ایچ ڈی کرلیتے ہیں تو آپ کے نام سے ڈاکٹر لگ جاتا ہے اور کوشش کروں گی پی ایچ ڈی کروں، آکسفورڈ یونیورسٹی جانے کا بڑا شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نہیں چاہتے وہ چانسلر بنیں، آکسفورڈ یونیورسٹی نے خود ان کو چانسلر کیلئے منتخب کیا ہے، عمران خان کی شہرت ہی اتنی ہی ہے، عمران خان آکسفورڈ سے بڑا نام ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آکسفورڈ سے بڑے بڑے رہنماؤں نے پڑھا ہے، آکسفورڈ سے بینظیر بھٹو اور عمران خان نے پڑھا ہے، یہ دونوں پاکستان کے بہادر لیڈر ہیں۔

خیال رہے کہ چانسلرکے عہدے کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی امیدواروں کا اعلان اکتوبرکے آغاز میں کرےگی۔

چانسلر کے عہدے کیلئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، انتخابات میں ڈھائی لاکھ سابق طلبہ اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

مزید خبریں :