19 فروری ، 2013
اسلام آباد…کاغذات نامزدگی سے متعلق الیکشن کمیشن کی اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے،الیکشن کمیشن کے اس اہم اجلاس میں کاغذات نامزدگی میں ترمیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی سے متعلق اہم سفارشات تیار کرلی ہیں جن کی آج کے اجلاس میں منظوری دی جا ئے گی۔ کاغذات نامزدگی میں یوٹیلیٹی بلز سے متعلق خانہ متعارف کرانے،کاغذات نامزدگی کو کتابچے کی شکل دینے کی تجاویزبھی شامل ہیں۔