19 فروری ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آئی جی بلوچستان کوہٹا دیا ہے۔تر جمان ایوان وزیر اعظم کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے واقعے کے بعد وزیر اعظم نے سخت نوٹس لیا ہے انہوں نے پہلے کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کا حکم دیا اور اس کے بعد آئی جی بلوچستان طارق عمر خطاب کو بھی ہٹا دیا ہے۔نئے آئی جی کا نام فوری طورپر سامنے نہیں آیا۔