Geo News
Geo News

صحت و سائنس
19 فروری ، 2013

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری

پشاور…قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو کے دوران چھ لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔جن کے لیے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فاٹا حکام کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انسدادپو لیو مہم شروع نہیں کی جا رہی ، جس سے خدشہ ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچاوٴ کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔

مزید خبریں :