Time 26 ستمبر ، 2024
دنیا

لبنان اسرائیل جنگ روکنے کیلئے عالمی قوتیں سرگرم، 21 روزہ جنگ بندی تجویز دیدی

لبنان اسرائیل جنگ روکنے کیلئے عالمی قوتیں سرگرم، 21 روزہ جنگ بندی تجویز دیدی
جنگ بندی تجویز امریکہ اور فرانس نے پیش کی جس کی یورپی یونین، آسٹریلیا، کینڈا،اٹلی، جرمنی، جاپان سعودی عرب، یو اے ای اور قطر نے حمایت کی: فائل فوٹو 

لبنان اور اسرائیل میں جاری جنگ کو روکنے کیلئے امریکا اور فرانس کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی تجویز سامنے آئی ہے جس کی دیگر ممالک نے بھی حمایت کی ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور فرانس کی جانب سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کو روکنے کے لیے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے، اسرائیل اور لبنان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز پر آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ 

خبر کے مطابق یورپی یونین، آسٹریلیا، کینڈا، اٹلی، جرمنی، جاپان، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر  نے بھی فرانس اور امریکا کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ جنگ بندی تجویز کی حمایت کی ہے۔ 

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق امریکی حکام کے اہلکار نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ توقع ہے کہ لبنان اور اسرائیل جنگ بندی تجویز قبول کرنے یا نا کرنے کے حوالے سے آنے والے چند گھنٹوں میں فیصلہ کر لیں گے۔


مزید خبریں :