Time 26 ستمبر ، 2024
کھیل

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 3 ریزرو کھلاڑی بھی قومی اسکواڈ کا حصہ، کھلاڑی کون ہیں؟

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 3 ریزرو کھلاڑی بھی قومی اسکواڈ کا حصہ، کھلاڑی کون ہیں؟
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ فوٹو فائل

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ سلیکٹرز نے پہلے ٹیسٹ کے لیے کامران غلام، زاہد محمود اور محمد علی کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا با ضابطہ اعلان چیمپئنز کپ کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کامران غلام اور زاہد محمود نےچیمپئنز کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی جس کے باعث انہیں اسکواڈ کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکٹرز نے ریزرو کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے، تین دن قبل پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا اور ٹیسٹ اسکواڈ کو چیمپئنز کپ کے بقیہ میچوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :