Time 26 ستمبر ، 2024
کاروبار

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا
فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 20 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 4 کروڑ 66  لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 87 کروڑ ڈالر رہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔ 

کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔

مزید خبریں :