Time 26 ستمبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی لاجسٹک معاملات کو فائنل کرنے کیلئے شیڈول کی حتمی منظوری کا منتظر

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی لاجسٹک معاملات کو فائنل کرنے کیلئے شیڈول کی حتمی منظوری کا منتظر
آئی سی سی اکتوبر کے آخر تک چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا حتمی اعلان کرسکتا ہے: ذرائع —فوٹوـ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے  لاجسٹک معاملات کو فائنل کرنے کیلئے شیڈول کی حتمی منظوری کا منتظر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے حالیہ ملاقات میں شیڈول جلد سائن کرنے کا کہا ہے، لاجسٹک معاملات کی کنفرمیشن کیلئے پی سی بی شیڈول جلد از جلد فائنل کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مجوزہ شیڈول کے مطابق عبوری بکنگ کرا رکھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اکتوبر کے آخر تک چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا حتمی اعلان کرسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے ماہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی سی آئی کے  سیکرٹری اور آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کی ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :