Time 26 ستمبر ، 2024
کاروبار

سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب کا ٹیکس گیپ، حکومت کا سخت اقداما ت کا فیصلہ

سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب کا ٹیکس گیپ، حکومت کا سخت اقداما ت کا فیصلہ
فوٹو: فائل

سیلز ٹیکس کی مد میں بڑے ٹیکس گیپ کے انکشاف کے بعد حکومت کی جانب سے  سرمائے سے پیداوار تک کاروبار کے تمام مراحل کو دستاویزی شکل دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی فیصلے کے مطابق رجسٹریشن سے انکارپر کاروبار سربمہر ہوگا اور 10 لاکھ روپےجرمانہ ہو گا، ساتھ ہی  بینک اکاؤنٹ منجمد، پراپرٹی ضبط اور بجلی و گیس کے کنکشن منقطع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 25 کروڑ سالانہ ٹرن اوور  والے مینوفیکچرز اور ہول سیلر زد میں آئیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے ڈسٹری بیوٹرز بھی اسی کیٹگری میں آئیں گے جبکہ سالانہ 10 کروڑ سے زیادہ ٹرن اوور والے ری ٹیلرز بھی ریڈار پر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروبار کی رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کاروباری شعبوں کی پیداوار اور فروخت کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مزید خبریں :