Time 26 ستمبر ، 2024
جرائم

کراچی میں گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قتل میں ملوث ملزم خضدار سے دوبارہ گرفتار

کراچی میں گولڈ میڈلسٹ  اتقاء کے قتل میں ملوث ملزم خضدار سے دوبارہ گرفتار
گولڈ میڈلسٹ اتقا معین (دائیں)— اسکرین گریب

کراچی میں گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقاء معین کے قتل میں ملوث ملزم کو دوبارہ خضدار سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی عبد العزیز جکھرانی کے مطابق  ملزم نےکراچی کے علاقےگلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ کو قتل کیا تھا، ملزم کوپہلے بھی خضدار سےگرفتار کرکے کراچی پولیس کے حوالےکیا گیا تھا تاہم 24 جون کو ملزم سٹی کورٹ کراچی سے فرار ہوگیا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو ایک بارپھر کراچی پولیس کےحوالےکیاجائےگا۔

خیال رہے کہ جون میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان اتقا معین کو قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے اتقا معین کے قتل کیس میں ملزمان کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

تاہم 24 جون کو ملزم ظاہر عدالت سے واپسی پر پولیس اہلکار کو دھکا دے کر احاطہ عدالت میں موجود رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :