27 ستمبر ، 2024
پاکستانی اسکواش کھلاڑی عاصم خان نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
عاصم نے مصر کے 8 ویں سیڈ کھلاڑی علی حسین کو کوارٹر فائنل میں ایک زبردست مقابلے کے بعد شکست دی۔
انہوں نے تینوں گیمز میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی حسین کو 11-3، 11-5 اور 11-9 سے ہرایا۔
عاصم خان کی اس جیت نے انہیں سیمی فائنل میں پہنچا دیا ہے، جہاں ان کا مقابلہ میکسیکو کے 5ویں سیڈ کھلاڑی سیزر سیلازار سے ہوگا۔
خیال رہے کہ شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 28,750 امریکی ڈالرز ہے، اور یہ ایک ورلڈ لیول ٹورنامنٹ ہے۔