Time 27 ستمبر ، 2024
کھیل

کیا دیپیکا 2007 میں آسٹریلیا ٹور کے دوران یووراج سنگھ کا پیچھا کرتی رہیں؟ سابق کرکٹر کا انکشاف

کیا دیپیکا 2007 میں آسٹریلیا ٹور کے دوران یووراج سنگھ کا پیچھا کرتی رہیں؟ سابق کرکٹر کا انکشاف
یووراج سنگھ نے بتایا کہ اس زمانے میں وہ اداکارہ میری گرل فرینڈ تھیں ، وہ آج کی مشہور سلیبریٹی اور کافی تجربہ کار ہیں__فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے 2007 میں ہونے والے ایک دلچسپ قصے کی تفصیل بتائی ہے۔

حال ہی میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر یووراج سنگھ مائیکل وان سمیت دیگر سابق کرکٹرز کے ہمراہ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے ماضی کا ایک یادگار قصہ سنایا۔

یووراج سنگھ نے بتایا کہ اس زمانے میں وہ اداکارہ میری گرل فرینڈ تھیں، وہ آج کی مشہور سلیبریٹی اور کافی تجربہ کار ہیں، میرے منع کرنے کے باوجود وہ آسٹریلیا میں میرا پیچھا کرتی رہیں۔

دوران انٹرویو یووراج نے کہا میں اس اداکارہ کا نام نہیں لوں گا لیکن یہ قصہ ضرور بتانا چاہوں گا کہ ان دنوں میرا کیرئیر ٹھیک نہیں چل رہا تھا، میری فارم نہیں تھی جس کی وجہ سے کافی پریشان تھا، وہ ایڈیلیڈ میں شوٹنگ میں مصروف تھیں جب کہ میں کینبرا میں تھا۔

سابق کرکٹر نے کہا میں نے اپنی گرل فرینڈ یعنی اس اداکارہ سے کہا کہ ہمیں ابھی نہیں ملنا چاہیے، میں فی الحال اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہوں لیکن وہ بس میں کینبرا تک میرے پیچھے آئی اور یہ ٹیسٹ ٹور کا درمیانی وقت تھا اور پہلے 2 ٹیسٹوں میں میں نے زیادہ رنز نہیں بنائے تھے، میں نے اسے دیکھتے ہی کہا کہ تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ جس پر اس نے کہا کہ میں تمہارے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔

یووراج نے بتایا کہ ہم دونوں ہوٹل میں رات کو ملے، میں نے اسے سمجھایا کہ آپ کو اپنے کیریئر پر  فوکس کرنا چاہیے اور مجھے اپنے، ہماری ٹیم نے صبح کینبرا سے ایڈیلیڈ روانہ ہونا تھا، اس نے میرا بیگ پہلے ہی پیک کرلیا اور ٹیم کے ساتھ بھیج دیا۔

سابق کرکٹر نے کہا جب میں صبح اٹھا تو میں نے کہا میرے جوتے کہاں ہیں؟ جس پر اس نے کہا میں نے پیک کرکے سامان بھجوادیا، میں پریشان ہوگیا کہ اب بس میں کیسے جاؤں گا، میرے پاس بس میں پہنچنے کے لیے صرف 20 منٹس تھے۔

یووراج کے مطابق پھر اس نے مجھے اپنی جوتیوں کی پیشکش کی اور میں اس کی پنک جوتیاں پہن کے بس تک گیا، بعدازاں ائیرپورٹ سے میں نے دوسرے جوتے خریدے۔

پوڈکاسٹ انٹرویو وائرل ہوا تو صارفین نے اس اداکارہ کا نام دیپیکا پڈوکون بتایا، بھارتی میڈیا کے مطابق یووراج سنگھ ماضی میں دیپیکا کو ڈیٹ کرتے رہے ہیں۔

اس عرصے کے دوران کئی بار دونوں ایک ساتھ بھی دیکھے گئے، جس کے فوراً بعد ہی دیپیکا نے اوم شانتی اوم (2007) سے ڈیبیو کیا۔دیپیکا اپنی دوسری فلم بچنا اے حسینو کی شوٹنگ 2008 میں آسٹریلیا میں شوٹ کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ یووراج سنگھ کی شادی اداکارہ ہیزل کیچ سے ہوئی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔

مزید خبریں :