Time 27 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم دی گلاس ورکر آسکرز میں بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں نامزد

پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم دی گلاس ورکر آسکرز میں بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں نامزد
جنگ مخالف کہانی پر مبنی یہ پاکستان کی پہلی ہاتھ سے بنائی گئی اینیمیٹڈ فلم ہے، جسے ہدایتکار عثمان ریاض نے 10سال میں مکمل کیا تھا۔—فوٹو: فائل

جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جانے والی اینیمیٹڈ فلم دی گلاس ورکر  کے ہدایتکار عثمان ریاض کا فلم کا آسکرز کے لیے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم دنیا کی بہترین فلموں کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

پاکستان کی پہلی ہاتھ سے بنائی گئی اینیمیٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو 2025 کے آسکرز کے لیے بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں پاکستان کی آفیشل انٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

‎جنگ مخالف کہانی پر مبنی اس فلم  کو  ہدایتکار عثمان ریاض نے 10سال میں مکمل کیا تھا۔

‎جیونیوز ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے، عثمان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم دنیا کی بہترین فلموں کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور اپنے فن کو فخر کے ساتھ پیش کریں گے'۔

‎اس سوال پر کہ پاکستان کی سکڑتی ہوئی سنیما انڈسٹری کے لیے یہ فلم دوسرے فلمسازوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگی؟ انہوں نے جواب دیا کہ 'مجھے نہیں معلوم کہ یہ پاکستانی سنیما کے لیے کیا معنی رکھتی ہے لیکن ایک بات کا میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میں مزید اچھا کام کرنے کی پوری کوشش کروں گا اور آگے بڑھتا رہوں گا'۔

‎عثمان اور ان کی ٹیم نےکہانی اور اینیمیشن کے دونوں جزو کو بہترین بنانے کے لیے انتھک محنت کی تھی۔

عثمان نے مزید کہا کہ آسکرز میں منتخب ہوجانا نہ صرف میرے لیے، بلکہ مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کی پوری ٹیم کے لیے، بہت بڑی بات ہے جنہوں نے اس پروجیکٹ میں اپنا دل و جان لگا دیا۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ آسکرز کے لیے فلم کا منتخب ہوجانا ہمیں کہانیاں اور اینیمیشن کے دائرے کو مزید آگے بڑھانے میں مدد دے گا ۔

مزید خبریں :