Time 28 ستمبر ، 2024
دنیا

اسرائیلی حملے نے '' گیم کے رولز'' تبدیل کردیے اس کی سزا دی جائے گی: ایرانی سفارتخانہ

اسرائیلی حملے نے  گیم کے رولز تبدیل کردیے اس کی سزا دی جائے گی: ایرانی سفارتخانہ
فوٹو: فائل

ایران کے بیروت میں سفارتخانے نے کہا ہے کہ جمعے کو اسرائیلی حملے نے '' گیم کے رولز'' کو تبدیل کر دیا ہے اور اسرائیل کو اس سزا دی جائے گی۔

سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے اکاؤنٹ سے لکھا کہ اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر خونریز قتلِ عام کا ارتکاب کیا ہے اور وہ گنجان آباد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنے وحشیانہ جرائم کو چھپانے کیلئے جھوٹے جواز پیش کر رہی ہے۔

اسرائیلی حملے نے  گیم کے رولز تبدیل کردیے اس کی سزا دی جائے گی: ایرانی سفارتخانہ
فوٹو: اسکرین گریب

سفارتخانے کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ قابلِ مذمت جرم اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ایک سنگین بگاڑ کی نشاندہی کرتا ہے جو کھیل کے قواعد کو بدلنے کے مترادف ہے۔

سفارتخانے نے مزید لکھا کہ اس جرم کے مرتکب کو مناسب سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے سینٹرل کمانڈ کو بمباری کا نشانہ بنایا، حزب اللہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم کیا گیا تھا، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری ہے، اسرائیلی فوج نے ائیرپورٹ روڈ پر مخصوص عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی طیاروں نے البرج عمارت پر 10 میزائل داغے، جنوبی ٹاؤن پراسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ایرانی خبررساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ محفوظ رہے تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :