19 فروری ، 2013
پشاور…پولٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کے دفترپرحملہ میں شدیدزخمی ہونے والے اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ خالد ممتازکنڈی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔خالدممتازکنڈی پیرکے روزپولٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کے دفترپرخود کش حملے میں شدیدزخمی ہوئے تھے۔ انہیں علاج کے لئے پشاومیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا۔ خالد ممتاز کنڈی تیس گھنٹے تک موت حیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعددم توڑ گئے۔ خالد ممتاز کنڈی خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ کے طور پرفرائض انجام دے رہے تھے۔اس سے قبل وہ تحصیل جمرودمیں بھی بطوراے پی اے تعینات رہ چکے تھے۔