Time 28 ستمبر ، 2024
جرائم

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 3 سہولت کار گرفتار

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 3 سہولت کار گرفتار
 گرفتار سہولت کاروں میں عامر حفیظ، ثمرگل اور شیراز خان شامل ہیں اور وہ امیر مصعب کے قریبی دوستوں میں شامل ہے: پولیس/ فائل فوٹو

 لاہور: پولیس نے خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 3  سہولت کار وں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک سہولت کار عامر حفیظ کو گرفتار شوٹرز کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، گرفتار سہولت کاروں میں  عامر حفیظ، ثمرگل اور شیراز خان شامل ہیں اور وہ امیر مصعب کے قریبی دوستوں میں شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس نے شوٹرز کا رکشہ اور موٹرسائیکل میو اسپتال کی پارکنگ سے غائب کیا تھا، باقی 2 ملزمان ثمر گل اور شیراز خان کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا، انہوں نے گرفتار شوٹراظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی۔

پولیس کے مطابق مفرور ملزم عارف نے اظہر اور الیاس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کے پاس بھیجا تھا جس نے انہیں ثمر اور شیراز کے پاس کے  پی کے بھیجا تھا۔

مزید خبریں :