Time 28 ستمبر ، 2024
دنیا

بیروت پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بھی شہید ہوگئے

بیروت پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بھی شہید ہوگئے
ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہےکہ عباس نلفروشان بھی حسن نصر اللہ کے ساتھ حملے میں شہید ہوئے ہیں،فوٹو: شفق ڈاٹ کام

بیروت پر اسرائیلی فوج کے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے ڈپٹی کمانڈر عباس نلفروشان بھی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں بمباری کی تھی اور اس حملے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری تھی، جنوبی ٹاؤن پراسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم کیا گیا تھا، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں  ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے ڈپٹی کمانڈر عباس نلفروشان بھی شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہےکہ عباس نلفروشان  بھی حسن نصر اللہ کے ساتھ حملے میں شہید ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، آیت اللہ خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 30 جون کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک عمارت پر حملہ کر کے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا تھا۔

مزید خبریں :