29 ستمبر ، 2024
تہران:شام میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد زوردار دھماکا بھی سنا گیا۔
ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ شام میں ڈرون حملہ کونیکوآئل فیلڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا، ڈرون حملے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 33 لبنانی شہری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے۔