Time 29 ستمبر ، 2024
کھیل

سنتھ جے سوریا کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنیکا فیصلہ

سنتھ جے سوریا کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنیکا فیصلہ
 اب سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے کل وقتی کوچ بنایا جا رہا ہے، سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہوگی: سری لنکن میڈیا/ فائل فوٹو 

سری لنکا کرکٹ نے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سابق کپتان سنتھ جے سوریا ان دنوں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ان کے دور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

سنتھ جے سوریا نے انڈیا کو ون ڈے سیریز میں ہرانے کے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب ہیں۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق اب سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے کل وقتی کوچ بنایا جا رہا ہے، سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہوگی۔

مزید خبریں :