Time 29 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

حبا بخاری نے اپنے حاملہ نہ ہونے سے متعلق جھوٹ کہنے کی وجہ بتادی

حبا بخاری نے اپنے حاملہ نہ ہونے سے متعلق جھوٹ کہنے کی وجہ بتادی
حبا بخاری اور شوہر اداکار آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے جوڑے نے اپنے حمل کی تصدیق کی/ فائل فوٹو

معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق کردی۔

حبا بخاری اور ان کے شوہر  آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے جوڑے نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد کا بتایا، اور ساتھ ہی یہ خبر  مداحوں کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔

اداکارہ نے اپنے فینز سے کہا کہ 'میں ہمیشہ آپ کی محبت اور سپورٹ کی قدر کرتی ہوں، میرے پرستار میرے لیے بہت قیمتی ہیں، ہاں میں حاملہ ہوں، میں اور آریز جلد ہی والدین بننے والے ہیں'۔

حبا بخاری نے کہا کہ 'اس دوران میں کام میں مصروف تھی، اپنی شوٹنگ کر رہی تھی، کیونکہ مجھے اپنے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنا تھا، میرے خیال میں حمل زندگی کا حصہ ہے، وہ دن گئے جب لوگ حمل کے دوران گھر میں رہتے تھے، اب آپ کو حمل کے دنوں میں کام کرنا چاہیے، اگر آپ اسے آسانی سے سنبھال سکتے ہیں'۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ 'ہم نے یہ خبر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ خبر پہلے ہی سب کے سامنے آچکی ہے اور آپ لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں، خبر سامنے آنے کے بعد جس طرح سے میرے مداحوں اور سب نے ہمارا ساتھ دیا اس پر میں خوش ہوں'۔

اس کے علاوہ اداکارہ لندن میں جاری ایوارڈ شو کے دوران ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔

حبا بخاری نے اپنے حاملہ نہ ہونے سے متعلق جھوٹ کہنے کی وجہ بتادی
فوٹو سوشل میڈیا

واضح رہے کہ حبا بخاری کے حاملہ ہونے سے متعلق میزبان نادیہ خان نے ایک شو میں بتایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ آریز نے انہیں بتایا ہے کہ حبا ماں بننے والی ہیں۔

اس کے بعد کئی روز تک یہ خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

مزید خبریں :