Time 29 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی: عتیقہ اوڈھو کا انکشاف

عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی: عتیقہ اوڈھو کا انکشاف
عدنان جس طرح اب ہینڈسم اور دلکش نظر آتے ہیں ایسے تو وہ کبھی اپنی جوانی میں بھی دکھائی نہیں دیے: سینئر اداکارہ کی گفتگو__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کو زمانہ طالبعلمی میں خوب مارا کرتی تھیں۔

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں عدنان صدیقی کی شخصیت پر بات کی اور ساتھ ہی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جس طرح اب ہینڈسم اور دلکش نظر آتے ہیں ایسے تو وہ کبھی اپنی جوانی میں بھی دکھائی نہیں دیے۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ عدنان اب ناصرف منجھے ہوئے اداکار بن چکے ہیں بلکہ ان کی شخصیت، ان کے جسمانی خدوخال بھی بہتر ہو گئے ہیں اور وہ دکھنے میں بھی پیارے لگتے ہیں۔

انہوں نے ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور اداکار ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور ہم جماعت بھی رہ چکے ہیں، عدنان صدیقی اور وہ کراچی کے ایک اسکول میں ساتھ پڑھے ہیں، جہاں پانچویں جماعت تک لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک ساتھ پڑھایا جاتا تھا۔

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ اسکول کے دنوں میں وہ عدنان صدیقی کو خوب مارا کرتی تھیں اور وہ یہ بات پہلے بھی بتا چکی ہیں،  اداکارہ نے کہا کہ انہیں عدنان صدیقی کو مارنے کی وجہ یاد نہیں لیکن انہیں اتنا یاد ہے کہ وہ انہیں اسکول میں خوب مارا کرتی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ اسکول میں ٹام بوائے بنی پھرتی تھیں، اس لیے وہ آئے دن عدنان صدیقی کو بھی مارتی تھیں۔

ان کی بات سن کر شو میں موجود نادیہ خان نے کہا کہ عدنان صدیقی شرارتی بہت ہیں، اس لیے عتیقہ اوڈھو انہیں بچپن میں مارتی ہوں گی۔

مزید خبریں :