Time 29 ستمبر ، 2024
پاکستان

پنجگور میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق7 افراد کی نماز جنازہ ملتان میں ادا کردی گئی

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق7 افراد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ادا کردی گئی۔

گزشتہ رات بلوچستان کے علاقہ پنگجور میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے 7 نہتے محنت کشوں کو قتل کیا۔ 

یہ تمام محنت کش اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی خاطر مزدوری کی غرض سے پنگجور میں مقیم تھے اور آپس میں رشتے دار تھے۔

یہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی ہی ہے کہ وہ بہتر روزگار اور اپنی غربت کے خاتمے کا خواب لے کر شورش زدہ علاقے میں مزدوری کرنے پر مجبور تھے۔

پنگجور میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی نماز جنازہ بستی چدحڑ اور تین افراد کی نماز جنازہ بستی سردار پور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں عوامی نمائندوں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

مزید خبریں :