کاروبار
28 فروری ، 2012

پٹرول 2روپے75پیسے،ڈیزل2روپے82پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

پٹرول 2روپے75پیسے،ڈیزل2روپے82پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

اسلام آباد…یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا کی طرف سے دو تجاویز بھیجی گئی ہیں، پہلی میں اضافہ نہ کرنے جبکہ دوسری تجویز میں بین الاقوامی مارکیٹ کے حساب سے 2 روپے 75 پیسے سے آٹھ روپے 67 پیسے فی لٹر اضافہ کرنے کا کہا گیا ہے۔وزارت تیل وگیس کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ اوگرا نے دونوں تجاویز وزارت کو بھجوادی ہیں۔ پہلی تجویز کے مطابق اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو 3 ارب 10 کروڑ روپے سبسڈی دینا پڑے گی۔ دوسری تجویز میں 2.75 سے 8.67 روپے کا اضافہ درج ہے۔ پٹرول دو روپے پچھتر پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے جبکہ ڈیزل دو روپے بیاسی پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے آٹھ پیسے اضافے کی تجویز ہے اور مٹی کا تیل چار روپے اڑتیس پیسے بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت میں آٹھ روپے، سڑسٹھ پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ یہ تجویز 29 فروری کو وزارت خزانہ کو بھیجی جائیں گی اور بدھ کی شام قیمتوں کا حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔

مزید خبریں :