Time 30 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج پاکستانی تھیٹر پلے ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا جائے گا

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج پاکستانی تھیٹر پلے ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا جائے گا
 ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج پاکستانی تھیٹر پلے "کراچی کا بچھو " پیش کیا جائے گا/فوٹوجیونیوز

کراچی: جیو نیوز اور کراچی آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاری عالمی ثقافتی میلے کے دوسرے ہفتے  میں پاکستان سمیت بین الاقوامی تھیٹرپلے، میوزک کنسرٹ اور قوالی پیش کی جائیں گی۔

آرٹس کونسل آف پاکستان، جنگ اور جیو کے اشتراک سے 26 ستمبرسے شروع ہونے والا 35 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

 ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج پاکستانی تھیٹر پلے ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا جائے گا جب کہ فیسٹیول کے دوسرے ہفتے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی تھیٹرپلے،میوزک کنسرٹ اور قوالی پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں 40 ممالک کی نمائندگی ہے۔

 ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 100سے زائد کلچرل پرفارمنسز ہوں گی اور فیسٹیول میں 450 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید خبریں :