Time 30 ستمبر ، 2024
کاروبار

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

سونے کی قیمت میں کمی، فی  تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 2653 ڈالر فی اونس ہے/فوٹوفائل

کراچی : ملک  بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے  کم ہوکر2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن  کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ  428 روپے کم ہو کر 2لاکھ36ہزار197 روپے ہے۔

مزید برآں  عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 2653 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :