پاکستان

جسٹس منیب کے بینچ میں نہ بیٹھنے پر پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کا اجلاس کل طلب

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کا اجلاس کل صبح بلالیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس 63 اےکی نظرثانی درخواستوں کی سماعت میں جسٹس منیب اختر کے بینچ میں نہ بیٹھنے کے خط کے بعد بلایاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کا اجلاس منگل کی صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں 2018سےزیرالتوا 14نظر ثانی درخواستوں پر9 لارجربینچ تشکیل دیے تھے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے معمول کے مقدمات کی سماعت کیلئے  7 بینچز کی تشکیل کا ججز روسٹر بھی جاری کیا تھا۔


مزید خبریں :