Time 01 اکتوبر ، 2024
کھیل

پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست
میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز اسکور کیے—فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش نے 23 رنز سے ہرادیا۔

میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز اسکور کیے۔

جواب میں قومی ویمن ٹیم 18.4 اوورز میں 117 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے3 اوورز میں 15 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

مزید خبریں :