Time 01 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

لیجنڈری اداکار رجنی کانت طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

لیجنڈری اداکار رجنی کانت طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل
رجنی کانت کو پیر کی رات چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔—فوٹو: فائل

بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رجنی کانت کو پیر کی  رات چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رجنی کانت کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، اب ان کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے رجنی کانت کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رجنی کانت کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد  ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ 

بہت سے ایکس صارفین نے رجنی کانت کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرتے ہوئے اپنے پیغامات پوسٹ کیے۔

مزید خبریں :