01 اکتوبر ، 2024
سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ستمبر کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک لڑکے سمیت 17 کشمیری شہید ہوئے۔
بھارتی فوج کی جانب سے ستمبر میں 14 کشمیریوں کو ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ 196 عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار افراد میں سے زیادہ تر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اس دوران محاصرے اور تلاشی کی 151 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم ایک گھر کو تباہ کیا۔