Time 01 اکتوبر ، 2024
دنیا

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ  اور لبنان میں شہری جشن منا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں  آتش بازی بھی کی گئی۔غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

خیال رہے کہ  ایران نے  اسرائیل پر حملہ کردیا ہے اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے سیکڑوں میزائل فائر کیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔

ایرانی پاسدارن انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

جولائی میں ایرانی دارالحکومت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران میں اس حملے کا جواب دینے کے لیے دباؤ تھا تاہم ایران نے اس حملے کا جواب نہیں دیا تھا۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ بھی شہید ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :